میر پور خاص،08 ستمبر(اے پی پی ): سیکرٹری پاور ڈویژن حیسکو چیف کے احکامات کے بعد میرپورخاص میں بجلی چوروں اور بقایاجات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو میرپورخاص امیر احمد میمن وایگزیکٹیوانجینئر سید مختیار شاہ کی قیادت میں بجلی چوری اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر آپریشن جاری ہے۔سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو میر پور خاص امیر احمد میمن نے “ اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلشن عمیر سیٹ لائٹ ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بنگلوز کی بجلی کاٹ دی گئی، آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، بجلی چوروں اور بقایاجات والوں کو کسی صورت چھوڑا نہیں جا سکتا ،عوام حیسکو انتظامیہ سے تعاون کرے۔











