سکھر،08ستمبر(اے پی پی):سکھر میں عالمی یوم خواندگی کے موقع پر قومی کمیشن برائے انسانی ترقی اور محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے واک کا انعقاد کیا گیا ۔ واک میں طلباء،اساتذہ اور تعلیمی افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔
واک کی قیادت ڈسٹرکٹ آفسر ایجوکیشن سید صفدر علی شاہ و دیگر نے کی،واک مینارہ روڈ سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس سید صفدر علی شاہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے اسکولوں میں داخل کرائیں ۔











