ملتان ؛کمشنر کی زیر صدارت بجلی چوری روک تھام ،عوامی شکایات کے ازالہ کیلئےڈویژنل نفاذ کمیٹی کا اجلاس

7

ملتان، 08 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت بجلی چوری روک تھام اور عوامی شکایات کے ازالہ کیلئےڈویژنل نفاذ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا  کہ چوروں کو فوری گرفتار کرکے مقدمات درج کئے جائیں گے، بجلی چوروں کا بجلی کنکشن منقطع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میپکو کو بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس کی معاونت حاصل ہوگی۔

کمشنر عامر خٹک نے میپکو کو خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی نفاذ کمیٹیاں تشکیل کی جائیں اور کریک ڈاؤن کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔

اس موقع پر ایس پی عمران جلیل نے بتایا کہ امسال ابتک بجلی چوروں کیخلاف 2099 مقدمات درج، 898 افراد گرفتار کئے گئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد میپکو حکام موجود تھے۔