ملتان ؛ آر پی او کا سینئر پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے قائم امتحانی مرکز کا دورہ

11

ملتان، 08 ستمبر (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر نے سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا ہے ۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر  نے  کہا کہ بھرتی کا عمل صاف اور شفاف طرز پر یقینی بنایا جا رہا ہے، میرٹ پر آنے والے امیدوار ہی اگلے مرحلے میں شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ان اسامیوں کے بھرتی کے عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے گا، صرف اور صرف میرٹ پر آ نے والے امیدوار ان ہی اگلے مرحلے میں شامل کئے جائیں گے ۔

آر پی اونے کہا کہ سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ کی 19 اسامیوں کے لئے 70  امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کی 148 سیٹوں کے لیے 604 امیدوار ان امتحان میں شریک ہیں۔