ملتان؛ پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین اور روڈ سفیٹی کی پندرہ روزہ مہم جاری

16

ملتان، 10 ستمبر(اے پی پی): پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کی جانب سے ایڈیشنل ائی جی راؤ عبدالکریم پنجاب اور ڈی ائی جی پنجاب ڈاکٹر اطہروحید کے ویژن،ریجنل پٹرولنگ آفسیر ہما نصیب کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیش ایکٹووٹیز کا سلسلہ جارہی ہے،روزانہ کی بنیاد پر مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز وسٹاف کو آگاہی دی جارہی ہے۔

 ایجوکیش انچارج جاوید اقبال عاربی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور سٹاف کو ایمرجنسی گیٹ کھولنے کا طریقہ، دوران سفر کسی مسافر کے اچانک طبیعت خراب ہونے کی صورت میں فرسٹ ایڈ باکس کی اہمیت اور ایمرجنسی کی صورت میں آگ بجھانے والے آلے کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے آلات کے استعمال کےطریقہ کا جائزہ لیا، دوران سفر ایمرجنسی کی صورت میں بس سے کن راستوں سے انخلا کو ممکن بنایا جا سکتا ہے، گاڑیوں کے ایمرجنسی گیٹ کے استعمال کرنے کا طریقہ، گاڑی کا شیشہ توڑنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال اور گاڑی کی چھت پر ہنگامی گیٹ کے استعمال کے دوران سفر، کسی مسافر اور ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے کے لیے فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔

ایجوکیش انچارج جاوید اقبال عاربی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پاکستانی معاشرے میں حادثات کی صورت میں ہونے والے ناقابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے، شہری دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 ڈائل کریں، پنجاب ہائی وے پولیس وطن عزیز کی شاہراؤں کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔