جلالپورپیروالا؛ خانقاہ بہلویہ کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ ، 700 سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا

43

 

جلالپورپیروالا،10 ستمبر(اے پی پی ): نواحی علاقے خان بیلہ میں العزیز یہ ٹرسٹ و خانقاہ بہلویہ شجاع آباد کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سینئرز ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل ٹیموں نے نے 700 سو زائد مریضوں کا نہ صرف مفت  چیک اپ کیا بلکہ تمام مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الرحمن بہلوی امیر خانقاہ بہلویہ شجاع کا کہنا تھا کہ خدمت کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا،تحصیل کے دیگر علاقوں میں بھی میڈیکل و امدادی کیمپ لگا رہے ہیں جہاں لوگوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ مفت  کھانا بھی سیلاب متاثرین کو فراہم کیا جارہا ہے اور انشااللہ سیلاب کے ایک ایک متاثرہ خاندان تک پہنچیں گے اور ان کی ضروریات پوری کریں گے دوسری طرف لوگوں نے خانقاہ بہلویہ شجاع کے اقدامات کو سراہا۔