گھوٹکی،10 ستمبر (اے پی پی ): اوباڑو میں اسسٹنٹ کمشنر محکمہ خوراک نے قومی شاہرہ کے قریب نجی گودام پر چھاپہ مار کر 27کروڑ سے زائد کی 25 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کردیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ماجد حمید شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پر اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر نجی پیٹرول پمپ کے پیچھے نجی گودام پر چھاپہ مار کر 27 کروڑ سے زائد مالیت کی 25 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا ہے اور محکمہ خوراک کے حوالے کردیا ہے۔
محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق زخیرہ کی گئی گندم کے مالکان نے بتایا کہ رحیم یارخان کی ایک نجی سیڈ کمپنی کے نام سے گندم کے بیج کا نام دیکر اوباڑو میں نجی سیڈ کمپنی کا گودام ظاہر کیا گیا ہے اور بیج کے نام پر این او سی لی گئی، عبوری این او سی جس کی معیاد بھی ختم ہو چکی ہے ،ساتھ ہی گودام میں ڈی اے پی کھاد اور یوریا کھاد بھی رکھی گئی ہے جن کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ وہ آج تک کے اسٹاک کا کوئی سرکاری لیٹر نہیں دیکھا سکے تاہم رحیم یارخان کی نجی سیڈ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انکا سیڈ گودام ہے اسسٹنٹ کمشنر نے گودام کو سیل کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کردیا ہے۔











