ڈیرہ غازی خان؛ فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ ، ناقص خوراک تلف

15

 

ڈیرہ غازی خان،12ستمبر(اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں جاری،قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ کر کے ناقص خوراک تلف کردی گئی۔

 ترجمان فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا،اسی طرح علی پور روڈ جتوئی،میانوالی روڈ مظفرگڑھ میں 3 ہوٹلز کو کھانوں کی تیاری میں بوسیدہ نمک،گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے، اس کے علاوہ نوشہرہ روڈ راجن پور میں ملک شاپ کو دودھ میں مردہ مکھیاں پائے جانے،دہی بھلے شاپ کو ملاوٹی مصالحے رکھنے پر 17 ہزارروپے کے جرمانےعائد کیے گئے۔ جھنگڑا پل کے قریب کریانہ سٹور کو ملاوٹی مرچیں فروخت کرنے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا،ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔

اس  حوالے سے  ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔