چنیوٹ؛بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری، 96 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

26

چنیوٹ،17ستمبر(اے پی پی): وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری، دس دن کے دوران اب تک 97 مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی گئی اور بجلی چوری کرنے والے 96 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث افراد پر 2 لاکھ 33 ہزار 7 سو 67 یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔

ضلعی ٹاسک فورس ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعدادشمار ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا  کے مطابق چارج کئے گئے یونٹس کی قیمت 71 لاکھ 61 ہزار 264 روپے بنتی ہے اور ہر وقت پولیس اور فسیکو چنیوٹ اور لالیاں ڈویژن کا عملہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ،پولیس  اور واپڈا کی زیر نگرانی بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کر کے ان کے ساتھ بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔بجلی چوری کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور بجلی چوروں کا کنکشن فوری منقطع کردیا جائے گا، نادہندگان کی لسٹیں تیار کر کے انکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔