اوکاڑہ،17ستمبر(اے پی پی ):چونگی نمبر 6 صدیق نگر میں واقع لنڈے کے گودام میں آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹنگ شروع کر دی ہے ۔
ریسکیو1122ذرائع کے مطابق چونگی نمبر 6 صدیق نگر میں لنڈے کے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکل، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ شروع کر دی ہے ، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔











