میرپورخاص، 21 ستمبر ( اے پی پی) : میرپورخاص کی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن سوا لاکھ کے قریب کھاد کی بوریاں زائدالمیعاد پیسٹیسائیڈ کی بوتلیں بر آمد کر لی گئیں۔
حساس ادارے کی اطلاع پر عمرکوٹ روڈ پر ماروی گوڈان پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرپورخاص غلام حسین کانیو کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپے مارکر کر ایک لاکھ سے زائد کھاد کی بوریاں بر آمد کرکے گودام کو سیل کردیئے گئے اور کھپرو ناکہ چوک اور قریبی علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری عرفان نظامانی کی سربراہی میں چھاپے مارکر کر پندرہ ہزار کھاد کی بوریاں اور زائدالمیعاد پیسٹی سائیڈ کی بوتلیں برآمد کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ درجنوں گودام غیر قانونی طور پر بغیر رجسٹریشن چل رہے تھے اور کھاد زخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھی۔