پشاور، 22ستمبر(اے پی پی): تاجر انصاف خیبر پختونخوا اور پشاور کے دیگر سکھ کمیونٹی تاجران نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ قتل کیس کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت تاجر انصاف خیبر پختونخوا کے صدر حاجی شاہد خان اور دیگر تاجران نے شرکت کی۔
مظاہرین نے اشرف روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر رکھا تھا اور وہ انڈیا حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے۔تاجر انصاف کے صدر حاجی شاہد خان نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ہردیپ سنگھ کا قتل کیا۔انکا مطالبہ تھا کہ ہردیپ سنگھ قتل کیس کے واقعہ کو بین الااقوامی سطح پر اٹھایا جائے۔
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اپنے مذموم عزائم سے باز آجائے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو پورے دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
احتجاجی مظاہرے میں سکھ کمیونٹی نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔