ٹنڈومحمدخان،22ستمبر(اے پی پی): ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حساس ادارے اور اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ، رائس ملز سے ہزاروں بوریاں کھاد و یوریا برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا گیا ہے ۔
خفیہ ادارے (آئی بی) کی اسسٹنٹ کمشنر ندیم سومرو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹنڈومحمدخان ،ستر موری روڈ پر قائم بھرت کمار کی رائس ملز پر کارروائی کے دوران یوریا اور کھاد کی 9 ہزار 9 سو سے زائد بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا گیا ہے ۔











