ڈیرہ غازیخان؛بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ماہ ستمبر میں 320 افراد گرفتار

37

ڈیرہ غازیخان ،23 ستمبر (اے پی پی): حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان میں ضلعی انتظامیہ اور میپکو ٹیموں کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔یکم تا 22 ستمبر2023کے دوران بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں 849 کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں،مجموعی طور پر685ملزمان کیخلاف مقدمات ڈیرہ غازی خان سٹی،صدر،تونسہ اور کوٹ چھٹہ سرکلز کے18 مختلف تھانوں میں درج کروائے گئے ہیں۔ مجموعی 947ملزمان میں سے 320کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ24ملزمان کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں۔484 اس کے علاوہ  ملزمان کیخلاف تفتیش جاری ہے۔