ملتان ؛ گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد

15

ملتان، 23 ستمبر (اے پی پی ): سکول سطح پر گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں محکمہ تعلیم ساؤتھ پنجاب ضلع ملتان کے شیڈول کے مطابق کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ماہر تعلیم و سماجی رہنما عنایت علی قریشی ،فہیم اختر سمرا، نزر محمد نے کہا کہ کھیل طلبہ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں اور اس کے انعقاد سے طلبہ اساتذہ اور کمیونٹی میں سماجی جذبہ پیدا ہوتا ہے جس سے پسندیدہ رویے فروغِ پاتے ہیں۔

 کھیلوں میں ہاکی، فٹبال، والی بال اور ریس کے مقابلوں کے علاوہ دیگر ان ڈور گیم کرائی گئی۔ان مقابلوں میں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کے کپتانوں نے ٹرافیاں وصول کیں جن میں ہاکی میں مدثر حماد لیاقت، فٹبال میں محمد سعید، سعود والی بال میں عثمان نے ٹرافی وصول کیں۔