سکھر،25ستمبر(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہاﺅسنگ ٹاﺅن پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمیشنر آفس سکھر میں محکمہ بلدیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمیشنر سکھر فیاض احمد مہیسر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، وائس چیئرمین اختر مہر، ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد مغل ، محکمہ بلدیات، ہاﺅسنگ ٹاﺅن پلاننگ و بحالیات کے تمام افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں نگران صوبائی وزیر کو سکھر میں محکمہ بلدیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نگران صوبائی وزیر کو سکھر اور خیرپور میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزیر کو سکھر میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس نگران صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے سکھر میں اسٹریٹ لائٹس کی بندش، کھلے مین ہول اور دیگر عوامی مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران نگران صوبائی وزیر نے سکھر شہر کے مسائل حل نہ ہونے پر افسران کی سرزنش کی۔