نوشہرہ ورکاں،26 ستمبر(اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کےنواحی گاؤں میلو ورکاں میں تعمیر دوکان پراپرٹی ملکیت کے تنازعہ پر دو پارٹیوں میں تصادم ڈنڈے سوٹوں کے آزادانہ استعمال سے دونوں فریقین کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے بر وقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمیوں میں محمد یوسف ولد محمد صدیق ،محمد منشاء ولد رشید احمد،قدیر احمد ولد نزید احمد،محمد منیر ولد محمد صدیق،محمد شبیر محمد صدیق اور دیگر شامل ہیں جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اور نوشہرہ ورکاں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
نوشہرہ ورکاں پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی میرٹ پر ہو گی۔