وفاقی محتسب کے حکم  پر  بیوہ  خاتون کو انشورنس کمپنی سے بائیس لاکھ روپے کا چیک مل گیا

10

ملتان، 26 ستمبر (اے پی پی ): شمیم اختر نامی خاتون کی درخواست پر وفاقی محتسب ملتان آفس کے سینئر انوسٹگیشن آفیسر زاہد ملک نے پندرہ دن کی قلیل مدت میں انشورنس کلیم کی مد میں بائیس   لاکھ کا چیک خاتون کو دلوا دیا، جس پر خاتون نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اسکے خاوند نے 2005 میں انشورنس پالیسی خریدی تھی جبکہ اسکی وفات 2022 میں ہوئی،  عرصہ ایک سال سے اسٹیٹ لائف دفتر کے دھکے کھا رہی تھی، وفاقی محتسب کے آفس پہنچتے ہی 15 دن میں اسکی داد رسی کروائی گئی۔