نارروال،26 ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی ان کی اولین ترجیح ہے،جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،میونسپل کمیٹیزکاعملہ شہرکے گلی محلوں میں صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دے۔
انہوں نے یہ بات ڈیفنس کالونی میں ماڈل محلہ کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے،میونسپل کمیٹی کے عملے کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے گلی محلوں میں صفائی پرخصوصی توجہ دیناہوگی،سرکاری اداروں کاکام شہریوں کوسہولیات فراہم کرناہے لیکن اس سلسلہ میں ہمیں صاف ستھراماحول بنانے کے لیے اداروں کے ساتھ تعاون کرناہوگا۔
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ شہرکے تمام محلوں کوڈیفنس کالونی جیساصاف ستھرابنایاجائے۔انہوں نے اس موقع پر ڈیفنس کالونی میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے صفائی ستھرائی اورمحلے کوخوبصورت بنانے وصاف رکھنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پرمیونسپل آفیسرمیونسپل کمیٹی اوران کے عملے کوشاباش دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)راناامجدعلی،سی اومیونسپل کمیٹی سردارعلی،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری،میونسپل آفیسر(ایم اوآئی)ہدایت علی،ضلعی آفیسرایم اوآئی ضلع کونسل اشعرشفیق،سب انجینئرملک محمدکاشف،سماجی شخصیت ریاض گورائیہ ایڈووکیٹ ودیگراس موقع پرموجودتھے۔











