بھکر؛ جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ تحفظ ختم نبوت ﷺ و عظمت صحابہ ؓ ریلی کا انعقاد

18

بھکر، 27 ستمبر(اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام بھکر کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ تحفظ ختم نبوت ﷺ و عظمت صحابہ ؓ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت  سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا صفی اللہ نے کی۔ ریلی عمر فاروق مسجد نے نکالی گئی اور اختتام کنگ گیٹ پر ہوا ۔

ریلی نے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور حیدری اور دیگر مقررین نے تحریک ختم نبوتﷺ میں کردار ادا کرنے والے قائدین اور شہدا ختم نبوتﷺ و اسیران ختم نبوتﷺ کی خدمات کو سلام پیش کیا۔

ڈی پی او محمد نوید، ایس ایچ او عامر شہزادکی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔