بھکر؛شہری ضلع کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر

13

بھکر ،27 ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد اعوان  نے کہا ہے کہ بھکر کے شہری بھکر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اپنا کردارا ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع کو بصورت بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجازوات کے بعد خالی ہونے والی جگہ پر شجر کاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے 36چوک پرتجاوزات کا خاتمہ کروا کر دکانداروں کیلئے ایک حدود کا تعین کردیا ہے۔

بعد ازاں 36 چوک پر پرائس کنٹرول شکایات سیل کا بھی دورہ کیا اور عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر اٹھائے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا۔