نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اورپنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کا فضائی دورہ 

14

لاہور27ستمبر ( اے پی پی ): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری اورپنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کا فضائی دورہ  دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے 8کلو میٹر سے زائد روٹ کا فضائی معائنہ کیا مراکہ ملتان روڈ سے بحریہ ٹاؤن اور اڈا پلاٹ تک پورے روٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی انشاء اللہ یہ منصوبہ31دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سنٹرپوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک بننے والے سی بی ڈی پنجاب قائدڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا بھی فضائی جائزہ لیا، سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور دونوں پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ  والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل اور پنجاب قائد ڈسٹرکٹ منصوبے کو 4 ماہ میں مکمل کیا جائے یہ منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دے گا۔انہوں نے کہا کہ سینٹر پوائنٹ کو والٹن روڈ سے منسلک کرنے سے فاصلہ تین منٹ میں طے ہو گا،اس سڑک کی تعمیر سے گلبرگ کو براستہ سی بی ڈی والٹن سے ملایا جائے گا۔