جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن20 ویں روز بھی جاری، متعدد بجلی چور پکڑے گئے، مقدمات درج

22

 

ملتان ،27 ستمبر(اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن20ویں روز بھی جاری رہا۔ میپکو ریجن میں ایک روز میں 89 صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ اگیا۔66لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 60بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

بہاولپور اور بہاولنگر سے 2،2 بجلی چوروں کوموقع سے گرفتار کیاگیا،اب تک مہم میں بجلی چوروں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کی تعداد4566ہوگئی ہے،جن میں سے 2255افراد کو گرفتارکرکے حوالات بھیجاگیا۔

بجلی چوروں کو مجموعی طورپرعائد کردہ34کروڑ22لاکھ روپے جرمانے میں سے 10کروڑ88لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ میسرز طفیل فلور ملز راجن پور سے 33فیصد میٹرسلوپانے پر 25لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔

ایکسین صادق آباد ڈویژن محسن نذیرکی سربراہی میں کوٹ سبزل،اوباڑوبارڈر پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 7افراد کو بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،بجلی چورمیٹرز آہستہ کرکے اے سی اور توڑی پریس کرنے والی مشینیں چلارہے تھے۔

26ستمبر کوملتان سرکل میں 8بجلی چوروں کو730000روپے جرمانہ عائدکیا، ڈی جی خان سرکل میں 9 صارفین کو580000 روپے جرمانہ عائد کیا اور9مقدمات کا اندراج ہوا۔

وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو470000 روپے جرمانہ عائد کیا اور7مقدمات کا اندراج ہوا، بہاولپور سرکل میں 15صارفین کو780000روپے جرمانہ عائد کیا اور15مقدمات کا اندراج ہواجبکہ دو بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔

ساہیوال سرکل میں 13صارفین کو 1070000 روپے جرمانہ عائد کیا اورایک مقدمہ درج ہوا،رحیم یار خان سرکل میں 3صارفین کو120000 روپے جرمانہ عائد اور3مقدمات کا اندراج ہوا۔

مظفرگڑھ سرکل میں 20صارفین کو1250000 روپے جرمانہ عائد کیا اور15مقدمات کا اندراج ہو،بہاولنگر سرکل میں 4صارفین کو220000 روپے جرمانہ عائد کیا اور4مقدمات کا اندراج ہوجبکہ دو بجلی چور گرفتارہوئے، خانیوال سرکل میں 8صارفین کو40000 روپے جرمانہ عائد کیا اور6مقدمات کا اندراج ہوا۔