ملتان،27 ستمبر(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نےٹاؤن پلاننگ کی تمام برا نچوں کا معائنہ کیا اور سٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی برانچوں کے ڈیوٹی روسٹرز بنائیں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فائلوں کی موومنٹ کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اور تمام برانچ سربراہان اس رجسٹر کی چیکینگ کو یقینی بنائیں،سٹور رومز میں موجود فائلوں کاکیٹلاگ بنایا جائے،ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ہدایت کی کہ آفیسران اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ادارہ کی فلاح کے لئے کام کریں، نقشہ کی منظوری کے دوران ٹائم پرفیلڈ وزٹ کو یقینی بنایا جائے اور زیر التواکیسسز کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اضافی کام کیا جائے۔











