بیلہ،27ستمبر(اے پی پی): کینیڈا کی پاکستان میں ہائی کمشنر مسز لیزلی سکینلن نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے،گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کے کیے کمیونیٹز میں شعوری عمل کی بیداری کو یقینی بنانا ہوگا۔
یہ بات کینیڈا کی پاکستان میں ہائی کمشنر مسز لیزلی سکینلن اور پولیٹکل سیکریٹری مینڈی ڈیساڈلیر نے سماجی تنظیم وانگ کے زیر اہتمام تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وانگ کےآفتاب رونجھا، اسمہ علی ،تحریم امین نے وانگ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروجیکٹ پر بریفنگ پیش کی۔
ہائی کمشنر مسز لیزلی سکینلن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں انسانیت اور کرہ ارض کو کافی نقصان پہنچاتی ہیں، اس کے اثرات کو کم کرنے اور اپنے ماحول اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے، زیادہ پائیدار اور فطرت کے موافق طرز عمل اپنانا بہت ضروری ہے۔ اس میں کاربن کے اخراج کو کم کرنا، قدرتی وسائل کا تحفظ، اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنا شامل ہے تاکہ سب کے لیے صحت مند اور زیادہ پائیدار مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی ذمہ داری ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اپنے قدرتی ماحول کے ساتھ زیادہ پائیدار اور لچکدار بقائے باہمی کی سمت کام کریں۔
ہائی کمشنر مسز لیزلی سکینلن نے کہا کہ کینیڈا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیےوانگ سمیت دیگر سماجی تنظیموں کو سپورٹ فراہم کررہی ہے جس کے مثبت نتائج اثرات سامناآنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلہ میں ایک ماحول دوست آرگنائزیشن کا ہونا اور ان کے ماحول کی بہتری کے کیے اقدامات قابل ستائش عمل ہے۔
اس موقع پر ٹریننگ شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئیں۔











