قصور؛ریسکیو1122 عید میلادالنبیﷺ پر منعقدہ جلوسوں کو ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کر رہی ہے

43

قصور ،29 ستمبر(اے پی پی ): ریسکیو 1122 عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر منعقدہ جلوسوں کو ضلع بھر میں ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کر رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے  “اے پی پی” کوبتایاکہ ضلع بھر کے 20 مختلف مقامات پر نکالے جانےوالے مرکزی جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا جا رہا ہے۔

12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی نگرانی میں جاری ہے، ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ جلوسوں کے ہمراہ ایمرجنسی میڈیکل کور کیلئے ریسکیورز ،ریسکیو محافظین اور ایمرجنسی وہیکلز تعینات کی گئی ہیں۔

ضلع بھر میں 150 سے زائدریسکیو اہلکار، ریسکیو محافظ، 10 ایمرجنسی وہیکلزاور 08 موبائیل ریسکیوپوسٹ اس خصوصی آپریشن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ جلوسوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایمرجنسیز پر بھی ریسکیو سروسز جاری ہیں، عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹول فری نمبر 1122 ڈائل کریں یا ڈائریکٹ نمبر 0492772401 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔