مری،29 ستمبر(اے پی پی ): عید میلادالنبی محمد مصطفٰی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز/ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کا عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ ہے اور اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ریسکیو اہلکار ایمرجنسی کور پلان کیساتھ روٹین کی ایمرجنسیز، پیشنٹ ٹرانسفر سروس میں بھی بلا تعطل ریسکیو سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
ضلع بھر میں تمام بڑے جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو عملہ اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور رہے گا۔ ضلع بھر کے آخری جلوس کے اختتام تک کوڈ ریڈ ایکٹو رہے گا۔
ایمرجنسی کور پلان کے مطابق مختلف جلوسوں میں تمام ریسکیو اہلکار اور انچارجز اپنے فرائض سر انجام دیں گے،شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طبی امداد کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔











