اوکاڑہ ،29 ستمبر(اے پی پی ): ریسکیو 1122 اوکاڑہ ضلع بھر میں عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں ہونے والے جلوسوں اور محفلوں میں احسن طریقے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
تحصیل اوکاڑہ میں فیضان مدینہ، اشرف المدارس، جامعہ مسجد غوثیہ، ہارنیاں والا چوک کے علاوہ بنگلہ گوگیرہ پر ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔تحصیل دیپالپور اورتحصیل رینالہ خورد میں بھی عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں کے لئے ریسکیو ایمبولینسز، ریسکیو موٹر بائیک سروس اور فائر وہیکلز کی مدد سے ایمرجنسی کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔
ایمرجنسی کوریج فراہم کرنے میں 12 ایمبولینسز ، 2 فائر وہیکلز اور 13 ریسکیو بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم 24/7 فعل اور پروٹوکول کوریج کے ساتھ ساتھ روٹین ایمرجنسی پر بروقت ایمرجنسی سروسز ی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔











