مستونگ میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق ، 25سے زائد افراد زخمی

27

کوئٹہ، 29 ستمبر (اے پی پی):بلو چستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

 ڈی ایچ او مستونگ عبدالرشید نے بتایا کہ جمعہ کو مستونگ کے علاقے الفلاح روڈ پر ایک مسجد کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت7افرادجاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب 12ربیع الاول کے جلوس کیلئے لوگ مسجد کے باہر جمع ہورہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں ابتک 7نعشیں اور25زخمیوں کو لایا گیا ہے۔  انہوں نے بتایاکہ دھماکے سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکے کے بعد پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں اور رضاکاروں کی بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ  نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے ۔

ھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ میں بھی فوری طور پرایمرجنسی نافذکرتے ہوئے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل عملے کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیاہے۔