ملتان؛ اڈا گاپال پور بہاولپور روڈ پر پیٹرولیم آئل ٹینکر لیک، ریکسیو آپریشن شروع

27

 

ملتان،یکم اکتوبر(اے پی پی ): اڈا گاپال پور بہاولپور روڈ پر پیٹرولیم آئل ٹینکر لیک ہو گیا ، آئل  ٹینکر 40 ہزار لیٹر کا   ہے ۔لیکیج کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمبولینس  اور ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں  اور بتایا کہ بڑے آئل ٹینکر سے آئل لیک ہو رہا ہے، ایریا کو کارڈن آف کر دیا گیا ہے، مقامی آبادی اور روڈ پر ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر، ٹینکر کو روڈ سے دور خالی جگہ پر پارک کروا دیا گیا ہے اور موٹروے پولیس موقع پر موجود ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا آئل ٹینکر سے پٹرول لیکج کو روکنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں، موقع پر موجود ریسکیو سٹاف ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا آئل ٹینکرل میں موجود تیل کو دوسرے ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔