ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں سات روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

34

 

صحبت پور، 02 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران بلوچ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکرڈی ایچ کیوہسپتال میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔میڈیاسےگفتگوکرتے ہوٸےڈپٹی کمشنرمیران بلوچ نےکہاکہ صحبت پورکےوالدین زیادہ سے زیادہ بچوں کوپولیوں کےقطرےپلائیں تاکہ اس موذی مرض سےجان چھوٹےاورپولیومرض کاکوٸی علاج نہیں سوائےقطرےپلانےکےوالدین کوچاہیےاپنےبچوں کی زندگی کودیکھ کرانکوپولیوں جیسی موذی مرض سےچھٹکارادلوائیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر صحبت پور مصور حسین,اسسٹنٹ کمشنرمانجھی پورعبدالباسط اور ضلعی ناظم صحت صحبت پورڈاکٹرعبدالقادرکھوسہ و دیگر محکمہ صحت کےآفیسران بھی موجود تھے۔