کوئٹہ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر صوبہ بھر میں سات روزہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ اس انسداد پولیو مہم کے دوران 24 لاکھ 44ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لئے 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔











