نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ،صوبائی وزیر اطلاعات بھی ہمراہ تھے

21

 

لاہور2 اکتوبر(اے پی پی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی ہمراہ تھے.وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیااور وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے خالد بٹ چوک انڈرپاس منصوبے کی سائٹ پر جاری کاموں کا مشاہدہ کیا اور خالد بٹ چوک انڈرپاس کی تعمیر کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا-محسن نقوی نے بتایا کہ سنٹر پوائنٹ تا ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور بننے سے شہریوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی جبکہ منصوبے سے منسلک دیگر سٹرکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا جس سے گلبرگ، کلمہ چوک، سی بی ڈی، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن میں رہنے والے شہری مستفید ہو سکیں گے ۔محسن نقوی نے کہا کہ خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد مکمل کر لیا جائے گا-