ملتان؛ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کا فیصلہ

37

ملتان،4 اکتوبر،( اے پی پی): چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے انکو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عملے کے نئے سمارٹ شناختی کارڈز اور ریکارڈ کی درستگی بھی کرائی جائے گی۔

 اس سلسلے میں کمپنی دفتر میں پولیس خدمت وین کے ذریعے خصوصی کیمپ لگاکر ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او شاہد یعقوب کی ہدایت پر کمپنی افسران و اہلکاروں کی بھی ڈرائیونگ لائسنس رجسٹریشن کی گئی جبکہ سینٹری ورکرز کو شناختی کارڈ ،بائیو میٹرک اور لرنز لائسنس کی سہولت بھی فراہم کی گئیں۔

سی ای او شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ عملہ صفائی اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے آپریشن سٹاف کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔شاہد یعقوب نے بتایا کہ ملازمین کی ہیلتھ انشورنس اور مالی امداد کے کیسز کو بھی ترجیح بنایا جائے گا۔