نوشہرہ ورکاں میں23 اکتوبرکوبجلی بند رہے گی

71

نوشہرہ ورکاں،4 اکتوبر،( اے پی پی): ایکسئین ایس ایس اینڈ ٹی گیپکو گوجرانوالہ طارق بروڈو کی پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 23 اکتوبر بروز سوموار گرڈ اسٹیشن 132 کےوی نوشہرہ ورکاں میں سالانہ مینٹینینس کے سلسلہ میں 11 کے وی فیڈرز کوٹ شیرا، تتلے عالی،منگوکی اور مسندہ کی سپلائی صبح 9بجے سے لیکر دوپہر 1 بجے تک بند رہے گی اور 11 کے وی فیڈرز ساگو بھاگو، نوشہرہ ورکاں، تھانہ روڈ اور متہ کی سپلائی دوپہر 12 بجے سے ایک بجے تک ایک گھنٹہ بند رہے گی۔