صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی الوداعی ملاقات

47

 

اسلام آباد,5اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملک اور پاک بحریہ کیلئے خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے دفاعی شعبے اور سمندری امور میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے کردار کی بھی تعریف کی۔ صدر مملکت نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے مستقبل کیلئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔