جلالپورپیروالا ،05اکتوبر (اے پی پی ): اساتذہ کے عالمی دن موقع پر جلالپور پیروالہ کے گورنمنٹ بوائز ہائرسیکنڈری سکول کے سنیئر استادمحمد طیب صدیقی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے، سکول کے سٹاف نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے رخصت کیا۔ محمد طیب صدیقی نے 39 سال معلم کی حثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیں اور ہزاوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ۔
اساتذہ کے عالمی دن موقع پر کے حوالے سے محمد طیب صدیقی کے اعزاز میں سکول کے پرنسپل اور سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں محمد طیب صدیقی کی تعلیمی خدمات کو خوب سراہا گیا۔
اس موقع پر محمد طیب صدیقی کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے سکول سے رخصت کیا گیا جبکہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔











