کمشنرلاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کا ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ،تمام شعبوں میں ورکنگ کا جائزہ لیا

11

لاہور 05اکتوبر(اے پی پی) کمشنرلاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کا ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ۔تمام شعبوں میں ورکنگ کا جائزہ لیا گیا ۔کمشنر لاہور بابا گرونانک یونیورسٹی کی جاری سکیم میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔سٹینڈرڈز کو خاص ملحوظ خاطر رکھیں آور کل سے موٹروے انٹرچینج سے ننکانہ شہر تک روڈ کے دونوں اطراف میں شجرکاری و صفائی مہم شروع کریں ۔گرین بیلٹس سڑک سے نیچے ہونگی۔سڑک کا پانی سٹارم واٹر چینلز اور گرین بیلٹس میں ڈرین ہونا چاہئیے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرائی جائے۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ڈی سی اور ڈی پی او ننکانہ مشترکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں۔شہریوں کی براہ راست شکایات کا ازالہ کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد ارشد۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔اے ڈی سی جیز ۔اے سیز اور سی ای اوز نے شرکت کی ۔ڈی سی ننکانہ محمد ارشد اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سعد عزیز نے ڈویلپمنٹ اور امن و امان پر تفصیلا بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اے ای اوز ایجوکیشن کی سکولوں کی  انسپیکشنز رپورٹس کا تجزیہ کیا جائیگا۔ننکانہ صاحب کی 60یونین کونسلز میں ”اب گاوں چمکیں گے“کے تحت کام شروع کردیا ہے۔کمشنر لاہور کو بریفنگ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں بین المزاہب ہم آہنگی کی صورتحال تسلی بخش ہے۔مکمل ہم آہنگی ہے۔