لنڈی کوتل، 05 اکتوبر(اے پی پی):پاکستان کے مختلف صوبوں میں غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کے گزشتہ دو دنوں میں 16 ٹرک پر مشتمل 30 سے زائد خاندان رضا کارانہ طور پر طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس چلے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں رضاکارانہ طور پر افعان مہاجرین کی طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے،کسٹم کلئیر نس ایجنٹس نے افغانستان جانے والے خاندانوں کی گاڑیوں کی کلئیر نس شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان سے نکلنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔











