گوجرانوالہ،05اکتوبر(اے پی پی):گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 29ویں روز میں داخل، مزید 51 بجلی چور پکڑے گئے،اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد 1460 ہوگئی۔تمام بجلی چوروں کو12 کروڑ 80 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے،53 زرعی ،8 صنعتی، 46کمرشل اور1353گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے پائے گئے اور بجلی چوری میں ملوث تمام لوگوں کے کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے چیف گیپکو نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریں گے اور ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں،شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔











