ساہیوال،6اکتوبر( اے پی پی): ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی سربراہی میں ساہیوال پولیس کی ماہ ستمبر سال 2023کی کارکردگی جاری کردی گئی ۔ماہ ستمبر میں دوران واردات چھینا گیا4 کروڑ41 لاکھ 77 ہزار 3سو روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔
پولیس نے خطر ناک ڈکیت گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 گینگز کے 16 ارکان گرفتار کئے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 143 مقدمات درج کر کے 89 کلو گرام چرس،14 کلو گرام افیون ،1607 لیٹر شراب مع 5 چالو بھٹیاں برآمد کیں۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے84 مقدمات درج کر کے 15 شاٹ گنز،5رائفلز اور 79 پسٹل ،ریوالور،01 عدد کلاشنکوف اور 01 عدد کاربین برآمد کیں۔
خطر ناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 341 اشتہاری مجرمان اور 169 عدالتی مفروران اور 45 ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا۔ماہ ستمبر میں 03 پولیس مقابلے ہوئے جن میں4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 318 مقدمات درج کر کے 312 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے 118 موبائل فونز مالیتی 41 لاکھ 30 ہزار روپے ٹریس کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ساہیوال پولیس ہمہ وقت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔











