کمشنر لاہور ڈی جی ایل ڈی اےکی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس

33

6 اکتوبر(اے پی پی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیش بارے جاری آپریشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں لاہور کی اہم سڑکوں پر جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں بارے رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز کی ریونیو جنریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو نے اپنے اپنے ایریاز کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے  نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹارگٹ کے مطابق پندرہ روز بعد رپورٹ پیش کریں۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بلڈنگ پلان کی منظوری 3 روز میں کی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں ایل ڈی اے ون ونڈوسیل میں 209 نقشے تین روز کے اندر اندر منظور کیے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی عمران علی، چیف انجینئر اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی خالد گورائیہ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے شرکت کی۔چیف میٹروپولییٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ، ایل ڈی اے سٹی اور ایونیو ون کے ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔