حب،07اکتوبر(اے پی پی ): پولیس اور کسٹم احکام نے مشترکہ کارروائی میں امارات سٹی حب گودام سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسمگل شدہ کروڑوں مالیت کا چھالیہ ماوا گٹکا سیگریٹ برآمد کر لیا ہے ۔
حب ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم مجاہد خان اور ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی نے امارات سٹی حب گودام سے غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء کی کارروائی کے متعلق اپنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کارروائی میں گٹکا 773 تھیلے 12 کروڑ 75 لاکھ روپے 12740 کلو گرام وزنی سپاری 3 کروڑ 82 لاکھ روپے اور سگریٹ میلانو اور پائن برانڈ کی مقدار 120000 سگریٹ 36 لاکھ روپے برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے ہیں، غیر ملکی برآمد اسمگل شدہ سامان کی مالیت مارکیٹ میں 16 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
ایس ایس پی حب آصف علی مستوئی نے بتایا کہ غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرکے مزید کارروائی کیلئے ہم نے کسٹم احکام حوالے کردی ہے، امارات سٹی حب گودام کو سیل کرکے ملزمان کی تلاش کارروائی شروع کردی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم مجاہد خان نے بتایا کہ ایس ایس پی ضلع حب آصف علی مستوئی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس حب سرکل ڈی ایس پی رفیق حمزہ بلوچ اور دیگر ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی میں حصہ لیا ہے، ضلعی پولیس کے فوری ردعمل اور تعاون کی وجہ سے یہ آپریشن ہمارا کامیاب ہوا ہے۔











