رینالہ خورد؛ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون، 13رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

37

 

رینالہ خورد،07اکتوبر(اے پی پی): سٹی سب ڈویژن لیسکو رینالہ خورد کے ایس ڈی اوشاکرحسین نے پولیس  کے ہمراہ آبادی شوکت آباد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 13بجلی چور پکڑے گیے، بجلی چورگھروں میں ڈاریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہے تھےجس پربجلی چوروں کے گھروں کے میٹر اورتاریں اتارکر واپڈا نے قبضے میں لے لیں واپڈا افسران کی مدعیت میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے ایک بجلی چورکو موقع سےپولیس نے گرفتارکرلیاہے ہیں۔

 اس موقع پرایس ڈی او سٹی سب ڈویژن شاکر حسین نے کہاکہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رہیگا۔