اسلام آباد،09اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نئے تعینات ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کو ملاقات کی اورپاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ ملکی دفاع میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔











