شمالی وزیرستان؛ پولیس کانسٹیبل فرمان خان شہید کا قاتل گرفتار

32

شمالی وزیرستان،09 اکتوبر ( اے پی پی ): پولیس کانسٹیبل فرمان خان شہید کے قاتل عتیق الہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ پولیس لائن  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخان زیب نے کہا کہ کانسٹیبل فرمان خان کے قتل کی تفتیش کیلئے ایس پی انوسٹیگشن صفدر خان، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جلال خان، ایس ایچ او میرانشاہ ابراہیم خان،  محمد نواز خان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تین ہفتے کے قلیل عرصہ میں فرمان خان کے اصل قاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے اور ملزم کے قبضے سے شہید کا موبائل سیٹ ، آلہ قتل پستول اور چوری برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم نے دوران انٹاروگییشن اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔