نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،  صوبہ  میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا

35

کوئٹہ،10اکتوبر  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار علی مردان خان ڈومکی نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ نے نگران وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے اپیکس  کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی ۔ نگران وزیر اعلیٰ نےنگران  وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں نگران وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔