نوشہرہ ورکاں؛بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ جاری، مزید 26 پکڑے گئے

36

نوشہرہ ورکاں، 10 اکتوبر (اے پی پی):گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے اور گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ ، ایکسین گیپکو محسن علی کی نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز،مبشر حسین،فہد حسین،سکندر ریاض اور رئیس الرحمان کی  کمانڈ میں عملہ لائن سٹاف  دن رات مصروف ہیں اور با اثر بجلی چوروں کو شکنجے میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران چیکنگ بجلی چوری میں پکڑے گئے  افراد کی تعداد 26 بتائی گئی ہے اور ٹوٹل تعداد 97 ہو گئی ہے اور 26 بجلی چوروں  کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ 48000 یونٹس کے سولہ لاکھ 80 ہزار کے بل ڈالے گئے اور 860000 کی وصولی عمل میں لائی گئی ہے۔

 ایکسین گیپکو محسن علی  کا کہنا ہے کہ بجلی انسانی زندگی میں ایک اہم ترین ضرورت کا حصہ ہے اور اس کا استعمال جائز طریقے سے اپنا کر تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔