سکھر۔10اکتوبر(اے پی پی): ڈی ایس ریلویز نے افسران اور عملے سیمت مختلف ریلوے اسٹیشن کا خصوصی دورہ کیا۔ پاکستان ریلویز کے ڈویڑنل سپریڈنٹ عرفان الحق نے سکھر سے رحیم یار خان تک ریلوے اسٹیشنز کا خصوصی دورہ اور تمام اسٹیشن کا معائنہ کیا،دورے میں ڈی ایس ڈویڑن عرفان الحق سمیت افسران آفیشل و دیگر اسٹاف بھی شامل تھا۔ اسٹیشنز کا خصوصی دورہ سکھر سے شروع کیا گیا ،رحیم یار خان تک تمام چھوٹے بڑے اسٹیشنز کا بغور تفصیلی جائزہ لیا گیا، ہر اسٹیشن پر عوام کی جانب سے ڈی ایس ریلوے کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
تفصیلی دورے کا مقصد اسٹیشنز اور ٹریک کی مینٹیننس سمیت تمام اسٹیشنز کا مکمل جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ریلوے ٹریک کا جائزہ لیا گیا جبکہ ریلوے ٹریک پر قائم مختلف پھاٹک ریلوے کراسنگ کا جائزہ لیا جس میں اہم جائزہ سگنل سسٹم کو باریکی سے دیکھا گیا جبکہ ضرورت پر مرمت کی ہدایت جاری کیں تاہم ریلوے ٹریک سلیپرز کو دیکھا گیا ریلوے لائن کے موڑ بھی چیک کیے گئے ،ڈی ایس پاکستان ریلویز عرفان الحق نے تمام اسٹیشنز پر مسافروں کے لئے پینے کے صاف پانی صفائی ستھرائی اور واش روم کی سہولت کو بہتر کرنے کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر مسائل کو حل کرنے احکامات دیے جبکہ ریلوے پل کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈی ایس ریلویز عرفان الحق نے اس موقع پر اسٹاف اور عملے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ کئی شکایات اور مسائل کو بروقت حل کیا گیا جبکہ دیگر کو حل کرنے کی ہدایت جاری کیں،اس موقع پر عملے کو محنت و لگن سے کام کرنے ہدایت جاری کی کیں اور عملے کی بہتر کارگردگی کو خوب سراہا تاہم ہونے والی کوتاہیوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا ۔











