بھکر،11اکتوبر(اے پی پی): پولیس کیجانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک اشتہاری مجرم ظفر عباس ولد احمد نواز اور ایک اور مجرم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پستول 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے ایک اور کارروائی میں ڈکیت فاروق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ رقم 1لاکھ 75ہزار روپے برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم محمود اصغر کو گرفتارکر کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پستول 30بور برآمد کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر کارروائی کے دوران چیکنگ میں 02 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2600 لیٹر غیر قانونی سمگلنگ شدہ ایرانی ڈیزل برآمد۔کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ایس ایچ اوتھانہ بہل معہ ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک مجرم اشتہاری کو گرفتارجبکہ ایک مغوی اختر عباس کو بازیاب کر کے ملزم نعمت اللہ کو اسلحہ غیر قانونی کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔











